QR CodeQR Code

حکومت نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ورنہ لاشوں کے ڈھیر لگ جاتے، دانیال چوہدری

27 Nov 2024 13:23

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ غریبوں کو 5 ہزار روپے دے کر لایا گیا تھا، جن 900 افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں 37 افغان شہری بھی شامل تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی غریب لوگوں کی لاشیں بیچنے آئی تھیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ورنہ سیکڑوں لاشیں ملتیں، غریبوں کو 5 ہزار روپے دے کر لایا گیا تھا۔ دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ جن 900 افراد کو گرفتار کیا گیا ان میں 37 افغان شہری بھی شامل تھے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو جانیں لینے کے لیے لایا گیا تھا، ان افراد سے آنسو گیس کے وہ شیل برآمد ہوئے جو کے پی حکومت کے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ 26 اور 27 نومبر کا دن لوگوں کی یادداشت سے مٹے گا نہیں، ہلاکتیں گولیوں سے نہیں ہوئیں، رات سے سوشل میڈیا پر پرپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار افراد نے بتایا کہ ہمیں توڑ پھوڑ کے لیے لایا گیا تھا، افغان شہری پکڑے گئے ہیں اس پر وزارت داخلہ کی جانب سے جلد پالیسی دے جائے گی۔ دانیال چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرینڈ آپریشن کل رات کیا گیا تھا اور ان سے بہت سی چیزیں ملی ہیں، ہم انہیں بات چیت کے ذریعے سمجھا رہے تھے کہ اسے دوبارہ 9 مئی نہ بنائیں۔


خبر کا کوڈ: 1175139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175139/حکومت-نے-صبر-تحمل-کا-مظاہرہ-کیا-ورنہ-لاشوں-کے-ڈھیر-لگ-جاتے-دانیال-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com