QR CodeQR Code

مظاہروں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر سیاستدانوں کو کوئی تشویش نہیں، انسانی حقوق کمیشن

27 Nov 2024 13:18

نجی ٹی وی کے مطابق ایچ آر سی پی نے یہ بھی کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے بھی گریز کیا جائے، اس سارے عمل میں دوسروں کی نقل و حرکت کی آزادی کو پامال نہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی کال پر ہونیوالے مظاہروں کے دوران انسانی ہلاکتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کا کہنا ہے کہ مظاہروں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر سیاستدانوں کو تشویش نہ ہونا پریشان کن بات ہے۔ ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ہوں یا سیاسی کارکن، کوئی بھی جانی نقصان ناقابلِ قبول ہونا چاہیے۔ ایچ آر سی پی نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن خصوصاً پاکستان تحرکِ انصاف (پی ٹی آئی) ایوان میں فوری اور بامقصد مذاکرات کریں۔ ایچ آر سی پی نے مزید کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی فوری اور بامقصد مذاکرات میں شریک کیا جائے، وقت آ گیا ہے کہ ملک کو جمود پر لانے کے بجائے آگے بڑھنے کے پُرامن راستے پر اتفاق کریں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایچ آر سی پی نے یہ بھی کہا ہے کہ سیاسی کارکنوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے بھی گریز کیا جائے، اس سارے عمل میں دوسروں کی نقل و حرکت کی آزادی کو پامال نہ کیا جائے، خصوصاً پنجاب اور اسلام آباد میں روزی روٹی کمانے والوں کی آزادی پامال نہ کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 1175138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175138/مظاہروں-میں-انسانی-جانوں-کے-ضیاع-پر-سیاستدانوں-کو-کوئی-تشویش-نہیں-حقوق-کمیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com