QR CodeQR Code

لبنان سے اسرائیلی انخلاء میں 60 دن لگیں گے، امریکی میڈیا کا دعوی

27 Nov 2024 12:31

ایک اعلی امریکی اہلکار نے ایکسیس(Axios) کو بتایا ہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ بدھ سے نافذ العمل ہو گیا ہے تاہم اسکے تحت کوئی امریکی فوجی تعینات نہیں کیا جائیگا


اسلام ٹائمز۔ امریکی تجزیاتی ای مجکے ایکسیس (Axios) نے ایک اعلی سرکاری اہلکار سے نقل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی، آج بدھ کے روز سے نافذ العمل ہو جائے گی تاہم اسرائیل کو لبنان سے انخلاء میں 2 ماہ کا وقت لگے گا۔


ایکسیس نے لکھا کہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ مممکنہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں اسرائیل کی جانب سے حملوں کی ''آزادی'' پر مبنی نیتن یاہو کی بات سرے سے غلط ہے۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی اہلکار نے ایکسیس کو مزید بتایا کہ معاہدہ تو بدھ کے روز نافذ ہو جائے گا اور ہر طرف سے جاری فائرنگ بھی بند ہو جائے گی تاہم (لبنانی) فوج کی تعیناتی اور اسرائیلی فوج کے انخلاء کے عمل میں زیادہ سے زیادہ 60 دن لگیں گے کیونکہ یہ کام راتوں رات نہیں ہو سکتا۔

امریکی ای مجلے نے مزید لکھا کہ اسرائیلی افواج لبنان میں اس وقت تک اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گی جب تک کہ لبنانی افواج کی تعیناتی نہیں ہو جاتی۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کا انخلا مختلف حصوں میں، مرحلہ وار انجام پائے گا جو پہلے 2 ہفتوں میں شروع ہو گا۔ امریکی اہلکار نے ایکسیس کو مزید بتایا کہ امریکہ و فرانس ایک بین الاقوامی میکانزم میں شامل ہوں گے تاکہ امریکی قیادت میں معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ ہمیں معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی کے بارے معلومات موصول ہوتی رہیں گی اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ان کی روک تھام کی جائے تاہم اس علاقے میں امریکی افواج تعینات نہیں ہوں گی، لیکن معاہدے کو لبنانی فوج کی جانب سے مدد حاصل رہے گی!


خبر کا کوڈ: 1175129

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175129/لبنان-سے-اسرائیلی-انخلاء-میں-60-دن-لگیں-گے-امریکی-میڈیا-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com