QR CodeQR Code

جنگ بندی کے اعلان پر نجیب میقاتی کا جو بائیڈن سے ''قبل از وقت'' اظہار تشکر

27 Nov 2024 11:36

لبنانی عبوری وزیر اعظم نے مبینہ جنگ بندی کے اعلان پر امریکی صدر کا ایک ایسے وقت میں ''شکریہ'' ادا کیا ہے جب بیروت پر بھی اسرائیلی حملے جاری تھے!


اسلام ٹائمز۔ لبنانی عبوری وزیر اعظم نجیب میقاتی نے جنگ بندی کے اعلان کی خاطر امریکی صدر جو بائیڈن کا ایک ایسے وقت میں شکریہ ادا کیا ہے جب ان کے ملکی دارالحکومت بیروت کے مرکزی علاقوں پر بھی غاصب و دہشتگرد صیہونی رژیم کے انسانیت سوز حملے جاری تھے! 

اس بارے نجیب میقاتی کا کہنا تھا کہ ہم جنگ بندی کے اس معاہدے تک پہنچنے کے لئے کہ جس کے حصول میں واشنگٹن اور پیرس نے مدد کی ہے، صدر بائیڈن کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے نمائندے آموس ہوکسٹائن کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ عرب چینل الجزیرہ کے مطابق نجیب میقاتی نے کہا کہ یہ مفاہمت لبنان میں امن و استحکام اور پناہ گزینوں کی واپسی کی جانب ایک بنیادی قدم ہے۔ لبنانی عبوری وزیر اعظم نے مزید کہا ہم قرارداد 1701 کو نافذ کرنے، جنوب میں فوج کی تعیناتی کو مضبوط بنانے اور یونیفل کے ساتھ باہمی تعاون کے لئے لبنان کے گہرے عزم پر زور دیتے ہیں!

غاصب صیہونی رژیم کی جانب سے جنگ بندی پر مکمل عملدرآمد کی امید لگائے نجیب میقاتی نے یہ بھی کہا کہ میں اسرائیلی دشمن سے کہتا ہوں کہ وہ جنگ بندی اور عقب نشینی کے فیصلے کے ساتھ ساتھ قرار داد 1701 پر بھی مکمل عملدرآمد کرے۔


خبر کا کوڈ: 1175123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175123/جنگ-بندی-کے-اعلان-پر-نجیب-میقاتی-کا-جو-بائیڈن-سے-قبل-وقت-اظہار-تشکر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com