QR CodeQR Code

اسرائیل کا بائیڈن کیجانب سے جنگ بندی کے اعلان کے فورا بعد بیروت پر حملہ

27 Nov 2024 11:16

مقامی میڈیا نے لبنانی دارالحکومت کے مرکز پر ہونیوالے غاصب صیہونی رژیم کے ہوائی حملوں کی اطلاع دی ہے


اسلام ٹائمز۔ غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی جانب سے، جنگ بندی کے بارے جاری ہونے والے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کے فورا بعد ہی لبنانی دارالحکومت بیروت کو اپنے ہوائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب چینل المنار نے بیروت پر تازہ اسرائیلی حملے کی اطلاع دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت بیروت کے گنجان آباد مرکزی علاقوں پر حملہ کیا ہے۔ ادھر معروف صہیونی اخبار یدیعوت احرونوت نے بھی لکھا ہے کہ صہیونی رژیم نے بغیر کسی پیشگی انتباہ کے بیروت کے مرکز پر ہوائی حملے کئے ہیں۔ المیادین کے مطابق ان حملوں میں لبنانی دارالحکومت کے الخندق العمیق نامی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1175113

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175113/اسرائیل-کا-بائیڈن-کیجانب-سے-جنگ-بندی-کے-اعلان-فورا-بعد-بیروت-پر-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com