QR CodeQR Code

شمالی فلسطین سمیت مرکز میں واقع صہیونی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے وسیع حملے

27 Nov 2024 10:57

لبنانی مزاحمتی فورسز نے غیرقانونی اسرائیلی بستیوں پر بڑے پیمانے پر تباہ کن میزائل برسائے جس سے مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے وسیع الارم مسلسل بجتے رہے


اسلام ٹائمز۔ لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے جنگ بندی کے اعلان کے باوجود ہونے والے غاصب صیہونی فوج کے ہوائی حملوں کے جواب میں غاصب صیہونی رژیم کے اہم ٹھکانوں پر وسیع میزائل برسائے ہیں۔

اس دوران مقبوضہ فلسطین کے مرکز اور شمال میں واقع غاصب صیہونی رژیم کی غیرقانونی بستیوں میں واقع فوجی ہیڈ کوارٹرز کو دسیوں تباہ کن میزائلوں کے ساتھ نشانہ بنایا گیا جس کے باعث مغربی الجلیل سے لے کر حیفا تک تمام مقبوضہ علاقوں میں خطرے کے وسیع الارم مسلسل بجتے رہے۔ اس بارے مقامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ لبنان کے میزائل حملوں کے بعد مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں بھی کئی ایک مہیب دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ 



 رپورٹ کے مطابق گزشتہ تمام شب مقبوضہ فلسطینی علاقوں ساعر، جیشیف حذیف، نہاریا، شفی تسیون، عبرون، نس عامیم، شومرات اور عکا میں خطرے کے الارم مسلسل بجتے رہے۔ اسرائیلی میڈیا نے یہ بھی بتایا ہے کہ خطرے کے وسیع الارم حزب اللہ لبنان کی جانب سے بیک وقت دسیوں تباہ کن میزائل اور متعدد خودکش ڈرون فائر کئے جانے کے باعث فعال ہوئے تھے۔

۔

۔


خبر کا کوڈ: 1175111

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175111/شمالی-فلسطین-سمیت-مرکز-میں-واقع-صہیونی-ٹھکانوں-پر-حزب-اللہ-لبنان-کے-وسیع-حملے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com