QR CodeQR Code

بشریٰ بی بی ڈٹی ہوئی ہیں، اسلام آباد ہی میں ہیں، بہن کا دعویٰ

27 Nov 2024 03:40

ویڈیو بیان میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی بہن یہ بات کہتے ہوئے انتہائی جذباتی ہوگئیں اور ان کی آواز بھر آئی۔ روہانسی آواز میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ڈٹی ہوئی ہیں، وہ اپنے شوہر کی رہائی کے لیے جدوجہد کرتی رہیں گی۔


اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے دعویٰ کیا ہے کہ انکی بہن بشریٰ بی بی ڈٹی ہوئی ہین اور اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں۔ کریک ڈاون شروع ہوتے ہی اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے راہنما اور کارکن بھاگ نکلے مگر بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ مریم ریاض وٹو کا ویڈیو بیان میں کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اب بھی اسلام آباد ہی میں ہیں اور وہ ڈٹی ہوئی ہیں۔

ویڈیو بیان میں مریم ریاض وٹو یہ بات کہتے ہوئے انتہائی جذباتی ہوگئیں اور ان کی آواز بھر آئی۔ روہانسی آواز میں مریم ریاض وٹو نے کہا کہ بشری بی بی ڈٹی ہوئی ہیں، وہ اپنے شوہر کی رہائی کے لیے جدوجہد کرتی رہیں گی۔ واضح رہے کہ سیکیورٹی ذرائع اور دیگر ذرائع سے موصول اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی کی گاڑی ہری پور کے راستے خیبر پختونخوا حدود میں داخل ہوگئی تاہم سرکاری طور پر ابھی ان کی تصدیق نہیں کی گئی۔ ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی گاڑی پیر سوہاوہ کی جانب مڑی، امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ بشریٰ بی بی پیر سوہاوہ سے ہری پور میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے گارڈز کی گاڑی پولیس روکنے میں کامیاب ہوگئی۔


خبر کا کوڈ: 1175073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175073/بشری-بی-ڈٹی-ہوئی-ہیں-اسلام-آباد-ہی-میں-بہن-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com