QR CodeQR Code

طوفان الاقصیٰ شروع ہونے کے بعد 1 لاکھ 17 ہزار اسرائیلیوں نے ملک چھوڑ دیا

26 Nov 2024 23:12

اسرائیلی نیوز ویب سائٹ نے یہ انکشاف سرکاری اعدادوشمار کی روشنی میں کیا ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے


اسلام ٹائمز۔ طوفان الاقصیٰ کے ایک سال بعد اسرائیل سے الٹی ہجرت میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہو گیا۔ پچھلے سال سات اکتوبر کو جنگ شروع ہونے جے بعد سے اب تک 1لاکھ 17 ہزار اسرائیلیوں نے ہمیشہ کیلئے ملک چھوڑ دیا ہے۔ اسرائیلی نیوز ویب سائٹ نے یہ انکشاف سرکاری اعدادوشمار کی روشنی میں کیا ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ کے مطابق یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں تین۔ گنا زیادہ ہے۔ گزشتہ ایک دہائی کے دوران اسرائیل چھوڑنے والوں کی اوسطاً تعداد 35 سے 40 ہزار تک تھی لیکن۔ طوفان الاقصیٰ شروع ہونے کے بعد اسرائیل سے ہجرت کرنے والوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو چکا ہے


خبر کا کوڈ: 1175038

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175038/طوفان-الاقصی-شروع-ہونے-کے-بعد-1-لاکھ-17-ہزار-اسرائیلیوں-نے-ملک-چھوڑ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com