QR CodeQR Code

آخری بال تک لڑیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے پیچھے نہیں ہٹیں گے، عمران خان

26 Nov 2024 21:08

عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق عمران خان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے کارکنان کو سلام جو اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوئے، پرامن احتجاج میں شامل ہیں اور ملک پر مسلط مافیا کے سامنے اپنے مطالبات اور حقیقی آزادی کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ میرا اپنی ٹیم کو بھی پیغام ہے کہ آخری بال تک لڑیں، جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق عمران خان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے کارکنان کو سلام جو اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوئے، پرامن احتجاج میں شامل ہیں اور ملک پر مسلط مافیا کے سامنے اپنے مطالبات اور حقیقی آزادی کے لیے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا اپنی ٹیم کو بھی پیغام ہے آخری بال تک لڑیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا بھی شکریہ جو ناصرف پاکستان میں موبلائزیشن کر رہے ہیں، فنڈز بھیج رہے ہیں بلکہ اپنے اپنے ملکوں میں بھی تاریخی مظاہرے کیے۔

سابق وزیراعظم نے اپنے سوشل میڈیا کارکنوں کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا وارئیرز بھی دنیا بھر میں ہمارے مطالبات اور پاکستان میں جاری ظلم و ستم کی بھرپور کوریج جاری رکھیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے ملٹری کورٹ میں ٹرائل کی دھمکیاں دینے والوں کے لیے پیغام ہے کہ جو کرنا ہے کر لو میں اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جو اب تک نہیں پہنچ پائے وہ بھی ڈی چوک پہنچیں، مظاہرے میں شامل تمام پاکستانی پرامن رہیں، متحد رہیں اور ڈٹے رہیں جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔


خبر کا کوڈ: 1175021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1175021/آخری-بال-تک-لڑیں-جب-ہمارے-مطالبات-پورے-نہیں-ہوتے-پیچھے-ہٹیں-گے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com