ڈونلڈ ٹرمپ اور عمران خان میں مماثلت ہے، دونوں پُر تشدد ہیں، ناصر حسین شاہ
26 Nov 2024 18:30
اپنے بیان میں پی پی کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ جب بھی ملک میں بہتری کی بات ہوتی ہے تو یہ احتجاج کرتے ہیں، پہلے سائفر لہرایا گیا اب امریکا کے ساتھ رابطوں کا انکشاف ہوا، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اپنے صوبے میں امن لائیں۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سینئر رہنما اور صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) ایک انتشاری ٹولہ ہے۔ جاری کیے گئے بیان میں ناصر شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی کال میں دہشت گردی ہوتی ہے، انتشار ہوتا ہے، گزشتہ روز بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار نشانہ بنے۔ اُنہوں نے کہا کہ پہلے اپنے کارکنان کو کہتے ہیں کہ جیل بھرو اور کہہ رہے ہیں کہ مجھے بچاؤ، یہ این آر او مانگ رہے ہیں، کہہ رہے ہیں بانیٔ پی ٹی آئی کو چھوڑ دیں۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ جب بھی ملک میں بہتری کی بات ہوتی ہے تو یہ احتجاج کرتے ہیں، پہلے سائفر لہرایا گیا اب امریکا کے ساتھ رابطوں کا انکشاف ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا اپنے صوبے میں امن لائیں۔ ناصر شاہ نے یہ بھی کہا کہ تحریکِ انصاف سیاسی دھارے میں آئے گی تو ہی بات ہوگی، ٹرمپ اور بانی پی ٹی آئی میں مماثلت ہے، دونوں پُر تشدد ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1175003