QR CodeQR Code

کسی کا باپ بھی ہم پر ظلم کا نظام مسلط نہیں کر سکتا، علی امین گنڈاپور

26 Nov 2024 17:39

احتجاجی قافلے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈی چوک سے آگے کا علاقہ جو عمران خان نے جانے کا نہیں کہا ہم نے اس کی حفاظت کرنی ہے، عمران خان نے ہمیشہ پُرامن رہنے کا درس دیا ہے، ڈی چوک کا مطلب ڈی چوک ہے، ڈی چوک سے آگے ہم نے نہیں جانا جب تک عمران خان کے احکامات نہیں آتے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ڈی چوک سے آگے کا علاقہ جو عمران خان نے جانے کا نہیں کہا ہم نے اس کی حفاظت کرنی ہے، عمران خان نے ہمیشہ پُرامن رہنے کا درس دیا ہے، ڈی چوک کا مطلب ڈی چوک ہے، ڈی چوک سے آگے ہم نے نہیں جانا جب تک عمران خان کے احکامات نہیں آتے۔ احتجاجی قافلے میں شریک کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں پُرامن طریقے سے دھرنا کرنے دیں، شرم کرو یہ ہمارا ملک ہے اس ملک کو آزاد کرنے کے لے ہمارے آباء و اجداد نے قربانی دی ہے، کسی کا باپ بھی ہم پر ظلم کا نظام مُسلط نہیں کر سکتا، ہمارے پُرامن احتجاج میں ایسے غلط لوگ شامل کروائے گئے جو پُرامن ماحَول کو خرابِ کرنے کی کوشش کریں گے، یہ عمران خان کا ٹائیگر ہے یہ پاکستان تحریک انصاف کا کارکن ہے ان کی سوچ پُرامن ہے۔


خبر کا کوڈ: 1174990

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174990/کسی-کا-باپ-بھی-ہم-پر-ظلم-نظام-مسلط-نہیں-کر-سکتا-علی-امین-گنڈاپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com