وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی کا رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس
26 Nov 2024 17:18
ایمان شاہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھائے جانے کے افسوس ناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ شہید جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے سرینگر ہائی وے پر رینجرز اہلکاروں کی شہادت اور ہکلہ کے قریب مظاہرین کے تشدد پولیس کانسٹیبل کی شہادت کی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ہونے والے رینجرز کے 4 جوانوں اور پولیس کانسٹیبل کو خراج عقیدت اور لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات نے مذید کہا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھائے جانے کے افسوس ناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے مذید کہا کہ شہید جوانوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1174983