انتظامیہ کسی بھی انتقامی کارروائی سے باز رہے، ایم ڈبلیو ایم گلگت
26 Nov 2024 17:12
اجلاس میں کہا گیا کہ کسی ایک کی بھی گرفتاری کی کوشش کی گئی تو گلگت بلتستان بھر میں بھرپور احتجاج اور گرفتاریاں پیش کی جائینگی اور اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع گلگت کا ایک ہنگامی اجلاس ضلعی صدر عارف قنبری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں حالیہ دنوں پاراچنار کے مسافروں کے ساتھ ہونے والی درندگی پر ملک بھر میں احتجاج کرنا فطری عمل قرار دیا گیا۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح گلگت بلتستان خاص کر گلگت میں بھی مظاہرہ ہوا۔ مظاہرین سے جن مقررین نے خطاب کیا حقیقت پر مبنی تھا۔ ہمارے علم میں آیا ہے کہ بعض مقررین کے خلاف انتظامیہ میں موجود بعض متعصب افیسران مقدمہ قائم کرنے جا رہے ہیں، جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔ مظاہرے میں موجود ہزاروں لوگوں نے مقررین کے ہر لفظ کی تائید کی ہے اور اس مقدمے کو تمام شرکاء پر مقدمہ تصور کرینگے اور اگر کسی ایک کی بھی گرفتاری کی کوشش کی گئی تو گلگت بلتستان بھر میں بھرپور احتجاج اور گرفتاریاں پیش کی جائینگی اور اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔
خبر کا کوڈ: 1174982