پاناما لیکس معاملہ، آئینی بینچ نے جماعت اسلامی کی درخواست نمٹا دی
26 Nov 2024 16:54
سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ پانامہ میں مخصوص کیس میں جے آئی ٹی بنائی گئی، علم نہیں پانامہ اسکینڈل کے باقی مقدمات کدھر گئے۔
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پانامہ لیکس معاملے پر جماعت اسلامی کی درخواست نمٹا دی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے پانامہ اسکینڈل کی تحقیقات سے متعلق جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ پانامہ میں مخصوص کیس میں جے آئی ٹی بنائی گئی، علم نہیں پانامہ اسکینڈل کے باقی مقدمات کدھر گئے۔ جسٹس مسرت کے ریمارکس پر جماعت اسلامی کے وکیل نے کہا کہ یہی ہمارا مؤقف ہے باقی کیسز کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے، اس پر ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ نیب کو اس سلسلے میں کوئی درخواست نہیں دی گئی۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ نیب کسی معلومات پر بھی ایکشن لے سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1174977