پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس میں 3900 پوائنٹس کی کمی
26 Nov 2024 16:26
سٹاک ایکسچینج میں آج ہونے والی بڑی کمی کے بارے میں تجزیہ کار اسے سیاسی صورتحال سے جوڑنے کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ادھار کے سودوں کی سیٹلمنٹ کے ساتھ اسلامی بینکوں پر مرکزی بینک کی نئی ریگولیشنز کے اطلاق کو بھی قرار دیتے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ ملک میں جاری غیر یقینی کی صورتحال کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز شدید مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور کاروبار کے دوران انڈیکس میں لگ بھگ 3900 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد اس کا انڈیکس 94100 کی سطح تک آگیا۔ آج مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 1700 پوائنٹس اضافے کے بعد 99000 پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا تاہم اس کے بعد مارکیٹ میں کمی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 2900 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
خبر کا کوڈ: 1174965