پی ٹی آئی کا قافلہ ڈی چوک پہنچ گیا، مطالبات کی منظوری تک دھرنے کا اعلان
26 Nov 2024 16:21
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی بھی ایک کنٹینر پر سوار ابھی ڈی چوک کے لیے رواں ہیں مگر ان سے پہلے ہی پی ٹی آئی کے کارکنان کنٹینرز اور رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے ڈی چوک تک پہنچے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کا احتجاجی قافلہ تمام رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع ڈی چوک تک پہنچ گیا ہے۔ اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن نے غیر ملکی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی کہ پولیس اور نیم فوجی دستوں نے بھی ان مظاہرین کو نہیں روکا۔ ڈی سی کے مطابق اس وقت صورتحال پرامن ہے تاہم انھوں نے اس بات کی تصدیق نہیں کہ کیا حکومت ان مظاہرین سے مذاکرات کرے گی۔ تحریک انصاف احتجاج شروع ہونے سے اس بات پر اصرار کر رہی ہے کہ وہ ہر صورت اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچ کر عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاج کریں گے۔
خبر کا کوڈ: 1174964