لبنان میں جنگ بندی کے حصول میں کئی دن لگیں گے، امریکی میڈیا کا نیا دعوی
26 Nov 2024 13:13
امریکی حکومت کے ایک اعلی عہدیدار نے این بی سی نیوز کو بتایا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کے قریب الوقوع معاہدے کے دعووں کے باوجود، امریکی میڈیا نے اس کی یکسر تردید کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کہ امریکی حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے مقامی چینل این بی سی نیوز کو بتایا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ امریکی چینل نے غاصب صیہونی حکام سے نقل کرتے ہوئے یہ اطلاع بھی دی کہ غاصب صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے اپنے سیاسی و فوجی رہنماؤں کے ساتھ، لبنان میں جنگ بندی کے مجوزہ معاہدے کے بارے کل ایک ملاقات طے ہے جس کے بعد ممکنہ طور پر اس مسئلے پر ووٹنگ بھی ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق مذکورہ ذرائع نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ نیتن یاہو کی جانب سے اپنی کابینہ کے اراکین کو لبنان میں جنگ بندی پر ووٹنگ کی دعوت دینے کی فی الحال کوئی علامات نہیں دیکھی گئیں جبکہ قبل ازیں کینیڈین خبررساں ایجنسی رائٹرز نے 4 اعلی لبنانی حکام سے نقل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم منتظر ہیں کہ جو بائیڈن اور ایمانوئل میکرون کی جانب سے آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران لبنان میں جنگ بندی کا اعلان کر دیا جائے!!
خبر کا کوڈ: 1174929