احتجاج کی کال، لاہور رنگ روڈ کو دوبارہ بند کر دیا گیا
26 Nov 2024 12:54
کمانڈنٹ رنگ روڈ کی ہدایت پر لاہور رنگ روڈ کے تمام انٹر چیجز دوبارہ بند کر دیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز رنگ روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تھا۔تاہم دوبارہ احتجاج کی کال چلنے پر رنگ روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے جبکہ لاہور میں لبرٹی چوک میں بھی احتجاج کی کال دی گئی۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شہر میں احتجاج کی دوبارہ کال کے بعد لاہور پولیس نے رنگ روڈ اتھارٹی کو دوبارہ رنگ روڈ بند کرنے کی درخواست بھجوا دی گئی۔ جس کے بعد کمانڈنٹ رنگ روڈ کی ہدایت پر لاہور رنگ روڈ کے تمام انٹر چیجز دوبارہ بند کر دیئے گئے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز رنگ روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا تھا۔ تاہم دوبارہ احتجاج کی کال چلنے پر رنگ روڈ کو بند کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے جبکہ لاہور میں لبرٹی چوک میں بھی احتجاج کی کال دی گئی۔ جس کے بعد پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے رنگ روڈ کی بندش کیساتھ لبرٹی چوک میں بھی پولیس کی بھاری نفری لگا دی ہے۔
خبر کا کوڈ: 1174925