شام کے شمال مشرق میں امریکی لڑاکا طیاروں کا حملہ
26 Nov 2024 12:43
مقامی ذرائع نے شمال مشرقی شام میں واقع الشدادی کے مغربی حصے پر امریکی قیادت میں مغربی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے ہوائی حملے کی اطلاع دی ہے
اسلام ٹائمز۔ مقامی ذرائع نے شمال مشرقی شام میں امریکہ کی قیادت میں مغربی اتحاد کے لڑاکا طیاروں کے حملے کا اعلان کیا ہے۔ عراقی میڈیا صابرين نیوز کے مطابق جارح امریکی لڑاکا طیاروں نے الشدادی کے مغرب میں واقع الحسکہ کے نواحی علاقے عناد کے پہاڑی ریگستان پر حملہ کیا ہے۔
قبل ازیں المیادین نے صوبہ الحسکہ کے جنوبی نواحی علاقے الشدادی میں قابض امریکی افواج کے غیرقانونی فوجی اڈے پر میزائل حملے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے فیلڈ ذرائع سے نقل کرتے ہوئے المیادین نے بتایا کہ الشدادی بیس پر حملہ عین اس وقت انجام پایا جب اس بیس میں رات کی تاریکی میں فوجی مشقیں جاری تھیں۔ اس رپورٹ کے مطابق الشدادی میں واقع غیرقانونی امریکی ملٹری بیس پر 5 تباہ کن راکٹ فائر کئے گئے جس کے بعد اس فوجی اڈے کے اندر سے متعدد مہیب دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
خبر کا کوڈ: 1174922