پی ٹی آئی کا احتجاج، انٹرنیٹ کی جزوی بندش سے صارفین پریشان
26 Nov 2024 12:21
وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر انٹرنیٹ سروسز بعض علاقوں میں مکمل اور بعض علاقوں میں جزوی معطل کر رکھی ہیں۔ انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث انٹرنیٹ کی بندش سے سماجی رابطے کی ایپس استعمال کرنے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر انٹرنیٹ سروسز بعض علاقوں میں مکمل اور بعض علاقوں میں جزوی معطل کر رکھی ہیں۔ انٹرنیٹ سروس معطل ہونے سے ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ صارفین کو انٹرنیٹ کی بندش سے سماجی رابطوں کی ایپس فیس بک، ایکس، ٹک ٹاک اور واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے حکومتی اقدام سے ناصرف عام صارف متاثر ہو رہا ہے، بلکہ کاروباری طبقہ بھی انٹرنیٹ بندش سے متاثر ہو رہا ہے۔ حکومت انٹرنیٹ کی سروس بحال کرے، صرف ایسے علاقوں میں سروس بند کی جائے جہاں احتجاج ہو رہا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1174919