لاہور، تحریک انصاف کے احتجاج کا خدشہ، لبرٹی چوک میں پولیس تعینات
26 Nov 2024 12:14
پولیس پریزن وین، اینٹی رائٹ فورس بھی لبرٹی گول چکر پہنچ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو کسی بھی صورت پی ٹی آئی کارکنوں کو لبرٹی اکھٹے نہ ہونے کا واضح حکم مل چکا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے خدشے کے پیش نظر لبرٹی گول چکر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔ پولیس پریزن وین، اینٹی رائٹ فورس بھی لبرٹی گول چکر پہنچ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو تحریک انصاف کے کارکنوں اور رہنماؤں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو کسی بھی صورت پی ٹی آئی کارکنوں کو لبرٹی اکھٹے نہ ہونے کا واضح حکم مل چکا ہے۔ دوسری طرف اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج لاہور سے موٹرویز چوتھے روز بھی بند ہیں۔ لاہور اسلام آباد اور لاہور سیالکوٹ موٹروے کیلئے بابو صابو، ٹھوکر نیاز بیگ اور محمود بوٹی سے موٹرویز پر داخلہ بند ہے۔ پولیس کی بھاری نفری، واٹر کینن وینز داخلی راستوں پر موجود ہے۔
خبر کا کوڈ: 1174918