QR CodeQR Code

پارہ چنار میں مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے، خولہ خان

26 Nov 2024 12:10

چیئرپرسن خان آف منگ فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ مسافروں پر فائرنگ کے واقع میں ملوث شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرپرسن خان آف منگ فاؤنڈیشن محترمہ خولہ خان کی پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت۔ محترمہ خولہ خان کا فائرنگ کے نتیجے میں متعدد مسافروں کے شہید ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔ محترمہ خولہ خان نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ صبر اور حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔حولہ خان کی فائرنگ کے نتیجے میں زخ٘می مسافروں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا۔ انھوں نے کہا کہ مسافروں پر فائرنگ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، دہشتگردوں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے، دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں۔ مسافروں پر فائرنگ کے واقع میں ملوث شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے تاکہ عام عوام بلاخوف و خطر اپنی زندگی بسر کر سکیں، دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا۔


خبر کا کوڈ: 1174916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174916/پارہ-چنار-میں-مسافر-گاڑیوں-پر-فائرنگ-کا-واقعہ-قابل-مذمت-ہے-خولہ-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com