پی ٹی آئی کا احتجاج، لاہور سے 2400 سے زائد رہنما و کارکن گرفتار
26 Nov 2024 11:45
لاہور پولیس 3 روز کے کریک ڈاؤنز کے دوران یہ گرفتاریاں عمل میں لائی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 2 ہزار سے زائد کارکن گرفتار ہوئے، ایف آئی آرز میں شامل دیگر افراد کی گرفتاریوں کیلئے گزشتہ رات بھی کریک ڈاؤن کیا گیا، گرفتار ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی احتجاج کی کال کے بعد لاہور میں پولیس کی جانب سے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کی تعداد 2400 سے تجاوز کر گئی ہے۔ لاہور پولیس 3 روز کے کریک ڈاؤنز کے دوران یہ گرفتاریاں عمل میں لائی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کو دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 2 ہزار سے زائد کارکن گرفتار ہوئے، ایف آئی آرز میں شامل دیگر افراد کی گرفتاریوں کیلئے گزشتہ رات بھی کریک ڈاؤن کیا گیا، گرفتار ملزمان کو کل عدالت میں پیش کیا جائیگا۔ پولیس حکام کا کہنا کہ تحریک انصاف کی جانب سے آج لاہور میں بھی احتجاج کی کال دی گئی ہے، دفعہ144 کے نفاذ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1174913