سرینگر ہائی وے پر مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں میں جھڑپیں، ریڈ زون میں فوج تعینات
26 Nov 2024 11:43
پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جاری ہے جبکہ مظاہرین پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کر رہے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکن اس وقت اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ سرینگر ہائی وے (کشمیر ہائی وے) پر زیرو پوائنٹ کے مقام پر موجود ہیں جہاں ان کی کی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں سے جھڑپیں جاری ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنان زیرو پوائینٹ کے قریب پہنچ گئے تو جہاں پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جو اب بھی جاری ہیں۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کی جاری ہے جبکہ مظاہرین پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ زیرو پوائنٹ کے مقام سے آگے ریڈ زون کی حدود شروع ہو جاتی ہے جہاں پر انتظامیہ کے بقول فوجی اہلکار تعینات ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1174911