QR CodeQR Code

سانحہ کرم، پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس سادگی سے منانے کا فیصلہ

26 Nov 2024 11:38

یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ ہونیوالے ورکرز کنونشنز سادگی سے ہونگے، ڈھول ڈھمکا اور آتشبازی نہیں کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت نے مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس کے فیصلے کی منظوری دیدی۔ یوم تاسیس سادگی سے منانے کا فیصلہ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے سانحہ کرم کے باعث پارٹی کے یوم تاسیس کے پروگرامز سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ ہونیوالے ورکرز کنونشنز سادگی سے ہونگے، ڈھول ڈھمکا اور آتشبازی نہیں کی جائے گی۔ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کی قیادت نے مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس کے فیصلے کی منظوری دیدی۔ یوم تاسیس سادگی سے منانے کا فیصلہ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس لاہور مٰں سینیئر رہنما عابد صدیقی کی رہائشگاہ پر منعقد کیا گیا۔

اجلاس کی صدارت کنوینئر عثمان ملک نے کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر خیام حفیظ، ڈاکٹر احسن منظر، عمران اٹھوال، خالد بٹ، مسعود ملک، راؤ خالد، نسیم صابر اور مدثر شاکر سمیت دیگرنے شرکت کی۔ اجلاس میں مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبران نے یوم تاسیس سادگی سے منانے کی متفقہ قرار داد منظور کی۔ عثمان ملک نے کہا کہ سینٹرل پنجاب کے 26 اضلاع میں یوم تاسیس معروف عوامی مقامات پر منایا جائیگا، 30 نومبر کو 57واں یوم تاسیس پوری پولیٹیکل سپرٹ کیساتھ منائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 1174908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174908/سانحہ-کرم-پیپلز-پارٹی-کا-یوم-تاسیس-سادگی-سے-منانے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com