QR CodeQR Code

روس نے افغان طالبان کو جلد بلیک لسٹ سے نکالنے کی یقین دہانی کرا دی

26 Nov 2024 11:13

روس کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار سرگئی شوئیگو نے افغان عبوری حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ماسکو جلد ہی طالبان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دے گا۔


اسلام ٹائمز۔ روس نے افغان طالبان کو بلیک لسٹ سے نکالنے کی یقین دہانی کرا دی۔ روس کے اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار سرگئی شوئیگو نے افغان عبوری حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ ماسکو جلد ہی طالبان کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دے گا۔ رپورٹ کے مطابق روسی وفد کا دورہ ایسے وقت میں ہو رہا جب کہ چین اور ایران کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں جاری ہیں، ان ممالک کے خصوصی نمائندے ان دنوں کابل میں موجود ہیں۔ یہ پیش رفت ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ انتخاب میں کامیابی کے بعد امریکی حریف ممالک کے نمائندوں کی غیر معمولی سیاسی میٹنگ کی نشاندہی کر رہی ہے۔ روس کی سلامتی کونسل کے سیکریٹری سرگئی شوئیگو نے کابل میں نائب وزیر اعظم برائے اقتصادی امور عبدالغنی برادر کی سربراہی میں افغان وفد سے ملاقات کی۔


خبر کا کوڈ: 1174898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174898/روس-نے-افغان-طالبان-کو-جلد-بلیک-لسٹ-سے-نکالنے-کی-یقین-دہانی-کرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com