عمران خان نے کوئی ویڈیو پیغام ریکارڈ نہیں کروایا، تحریک انصاف
26 Nov 2024 10:11
زلفی بخاری نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی ویڈیو ریکارڈ نہیں کی گئی۔
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر کے فون میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور اپنی اہلیہ بشری بی بی کے لیے پیغام ریکارڈ کروانے کی سختی سے تردید کی ہے۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ سے کہا گیا کہ یہ فیک خبر ہے، عمران خان نے کوئی پیغام ریکارڈ نہیں کروایا۔ زلفی بخاری نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی ویڈیو ریکارڈ نہیں کی گئی۔ یاد رہے میڈیا پر چلنے والی خبروں میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے لیے ایک پیغام ریکارڈ کروایا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1174878