اسلام آباد، تیز رفتار گاڑی نے سکیورٹی پر تعینات تین اہلکاروں کو کچل دیا
26 Nov 2024 08:15
اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ واقعہ سرینگر ہائی وے پر جی ٹین کے سگنل کے قریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم تین سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تیز رفتار گاڑی نے تین سکیورٹی اہلکاروں کو کچل دیا۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کی شب پی ٹی آئی کے احتجاج کے تناظر میں سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو ایک تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق یہ واقعہ سرینگر ہائی وے پر جی ٹین کے سگنل کے قریب پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں کم از کم تین سکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوئے ہیں۔ اس سے قبل منگل کی شام وفاقی وزیر داخلہ نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران اب تک دو پولیس اہلکار ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہوئے جن میں متعدد شدید زخمی ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1174872