QR CodeQR Code

غزہ میں صیہونی حملوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد میں اضافہ

25 Nov 2024 22:43

وزارت صحت غزہ نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 44 ہزار 235 تک پہنچ چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد 104 ہزار 638 ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت صحت غزہ نے خبر دی کہ فلسطینیوں کا قتل عام اب بھی جاری ہے اور اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں مزید افراد کو شہید کر دیا ہے۔ فارس کے مطابق وزارت صحت غزہ نے آج دوپہر (پیر) اعلان کیا کہ صیہونی رژیم کی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں جنگ کے 416ویں دن، گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کی پٹی میں دو اجتماعی قتل عام کیے ہیں۔ اس بیان کے مطابق، اسرائیل کی حملوں میں پچھلے کچھ گھنٹوں میں 24 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں اور 71 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت غزہ نے اعلان کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 44 ہزار 235 تک پہنچ چکی ہے اور زخمیوں کی تعداد 104 ہزار 638 ہو گئی ہے۔ وزارت صحت غزہ نے کہا کہ فلسطینی شہداء کی بڑی تعداد ابھی تک ملبے کے نیچے دب کر رہ گئی ہے۔ غزہ کی پٹی صیہونی فوج کے محاصرے میں ہے اور اسرائیل اس علاقے میں صرف محدود مقدار میں انسانی امداد کو داخلے کی اجازت دیتا ہے۔ اسرائیل نے غزہ کی پٹی کی بہت سی اہم سہولتوں، بشمول اسپتالوں اور طبی مراکز، کو تباہ کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1174858

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174858/غزہ-میں-صیہونی-حملوں-کے-نتیجے-شہداء-کی-تعداد-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com