QR CodeQR Code

حزب اللہ کی جانب سے جولان کی مقبوضہ پہاڑیوں میں اسرائیل کے دو اڈوں پر میزائل حملہ

26 Nov 2024 00:18

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے میزائل حملے کے ذریعے صیہونی فوج کے دو فوجی اڈوں کو جولان کی مقبوضہ پہاڑیوں میں نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس نے میزائل حملے کے ذریعے صیہونی فوج کے دو فوجی اڈوں کو جولان کی مقبوضہ پہاڑیوں میں نشانہ بنایا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے کہا کہ اس حملے کا مقصد غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی بہادرانہ مقاومت کی پشت پناہی کے ساتھ ساتھ لبنان اور اس کے عوام کا دفاع ہے۔ حزب اللہ کے بیان کے مطابق، اسلامی مقاومت کے مجاہدین نے پیر 25 نومبر 2024 کو شام 4:30 بجے پہلی بار جولان کی مقبوضہ پہاڑیوں میں الفوران اڈے (جو صیہونی زمینی فوج کا مرکز ہے) پر میزائل داغے۔ ایک اور بیان میں حزب اللہ نے کہا کہ شام 5:20 بجے مجاہدین نے ایک اور میزائل حملہ کیا اور راویہ اڈے (جو بکتر بند بریگیڈ 71 کے کمانڈ سینٹر اور ٹینکوں کے اسلحہ گودام پر مشتمل ہے) کو نشانہ بنایا۔ آج صبح سے لے کر اب تک حزب اللہ لبنان نے اسرائیل کے خلاف 11 کارروائیاں کی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1174829

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174829/حزب-اللہ-کی-جانب-سے-جولان-مقبوضہ-پہاڑیوں-میں-اسرائیل-کے-دو-اڈوں-پر-میزائل-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com