پی ٹی آئی کو سنگجانی میں دھرنا دینے کی پیشکش کی، جیل سے منظوری مل گئی، محسن نقوی
26 Nov 2024 00:58
ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انکو آگاہ کر رہے ہیں ریڈ لائن کراس نہ کریں، جب آپ فائرنگ کریں گے تو اسکا جواب فائرنگ سے ملے گا، اسوقت اسلام آباد میں غیر ملکی مہمان آئے ہوئے ہیں۔
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات محسن نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سنگجانی میں دھرنا دینے کی پیشکش کی تھی، اطلاعات ہیں کہ پی ٹی آئی کو جیل سے بھی منظوری مل گئی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے ابھی کوئی جواب نہیں آیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک پر کسی سیاسی جماعت کو احتجاج کی اجازت نہیں ملی، ہمیں اگر کرفیو لگانا پڑا تو اس اقدام کی طرف بھی جائیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ ان کو آگاہ کر رہے ہیں ریڈ لائن کراس نہ کریں، جب آپ فائرنگ کریں گے تو اس کا جواب فائرنگ سے ملے گا، اس وقت اسلام آباد میں غیر ملکی مہمان آئے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ: 1174817