QR CodeQR Code

سکردو میں پی ٹی آئی کا دوسرے روز بھی دھرنا

25 Nov 2024 23:23

دھرنے میں شرکاء نے پاراچنار میں ہونے والے مظالم کی پرزور مذمت کی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف حلقہ دو سکردو نے آج سی ایم ایچ چوک گمبہ سکردو میں دوسرے روز بھی احتجاجی دھرنا دیا، جس سے پاکستان تحریک انصاف کے زمہ دران نے خطاب کیا۔ دھرنے میں شرکاء نے پاراچنار میں ہونے والے مظالم کی پرزور مذمت کی اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچائیں اور اس سکیورٹی فیلئیر میں وفاقی زمہ داران کی مداخلت کا کھل کر قوم کو بتائیں۔ 

 
دھرنے میں شرکاء نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک پر ہونے والے جلسے کے شرکاء کیخلاف طاقت کے استعمال کی بھی بھرپور انداز میں مذمت کی۔ پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں کے مطابق یہ دھرنا تاحکم ثانی سی ایم ایچ چوک گمبہ سکردو پر ٹھیک 2:30 بجے دوپہر روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 1174805

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174805/سکردو-میں-پی-ٹی-آئی-کا-دوسرے-روز-بھی-دھرنا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com