QR CodeQR Code

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی

25 Nov 2024 20:53

مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کم ہوکر 278400 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 3657 روپے گھٹ کر 238683 روپے کی سطح پر آگئی۔


اسلام ٹائمز۔ سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 43 ڈالر کی کمی آنے سے نئی عالمی قیمت 2672 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں پیر کے روز 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 4300 روپے کم ہوکر 278400 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 3657 روپے گھٹ کر 238683 روپے کی سطح پر آگئی۔ دریں اثناء فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 50 روپے کی کمی سے 3400 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کی کمی سے 2914.95 روپے کی سطح پر آگئی۔


خبر کا کوڈ: 1174787

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174787/سونے-کی-عالمی-اور-مقامی-مارکیٹوں-میں-قیمت-بڑی-کمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com