پنجاب، 24 گھنٹوں میں 52 ہزار افراد سانس کی بیماری سے متاثر
25 Nov 2024 20:31
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں 5 مختلف بیماریوں سے متاثرہ افراد کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 52577 افراد سانس کی بیماری سے متاثر ہوئے۔
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں پانچ بیماریوں کے اعدادوشمار جاری کردیے گئے جس کے مطابق سانس کا مرض صوبے میں سرفہرست ہے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب بھر میں 5 مختلف بیماریوں سے متاثرہ افراد کے اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 52577 افراد سانس کی بیماری سے متاثر ہوئے، لاہور میں 24 گھنٹوں میں 3069 افراد، ایک ہفتہ میں 34 ہزار جبکہ ایک ماہ میں ایک لاکھ 31 ہزار افراد متاثر ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق اسی طرح صوبہ میں 24 گھنٹوں میں 2953 افراد دمہ کے مرض سے متاثر ہوئے، لاہور میں 24 گھنٹوں میں 242، ایک ہفتہ میں 2367 جبکہ ایک ماہ میں 6847 کیسز رپورٹ ہوئے-
دل کا امراض کے لیے گئے جائزے میں سامنے آیا کہ پنجاب میں اس کے 24 گھنٹوں میں 1097 کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں 24 گھنٹوں میں 506، ایک ہفتہ میں 3601 جبکہ ایک ماہ میں 14440 افراد متاثر ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق فالج کے امراض میں صوبے میں 24 گھنٹوں میں 113 کیس سامنے آئے، لاہور میں 24 گھنٹوں میں 51، ایک ہفتے میں 338 جبکہ ایک ماہ میں 778 کیسز رپورٹ ہوئے۔ آنکھوں کے مرض میں پنجاب میں 24 گھنٹوں میں 371 کیس رپورٹ ہوئے، لاہور میں 24 گھنٹوں میں 90 کیس، ایک ہفتہ میں 1425 جبکہ ایک ماہ میں 3352 آنکھوں کے امراض کے کیس رپورٹ ہوئے۔
خبر کا کوڈ: 1174782