QR CodeQR Code

ملک میں افراتفری اور انتشار پیدا کرنی کی کوشش ہو رہی ہے، شرجیل میمن

25 Nov 2024 17:42

پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی والے عمران کی رہائی کے بجائے عوام کی بہتری کیلئے نکلیں تو عوام ساتھ دیگی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ لوگوں کو انتشار اور گالم گلوچ کی سیاست نہیں چاہیے، پی ٹی آئی والے عمران خان کی رہائی کے بجائے عوام کی بہتری کیلئے نکلیں تو عوام ساتھ دے گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اس وقت ملک میں افراتفری اور انتشار پیدا کرنی کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پانی کے معاہدے پر عمل کرنے کی بات کی ہے، کسی صوبے کا اعتراض ہے تو وہ منصوبہ نہیں بننا چاہیے۔ انہوں ںے کہا کہ کے پی میں بارہ سال میں امن و امان کے بڑے واقعات رونما ہوئے ہیں، اے پی ایس اور بنوں جیل کو توڑنے کا واقعہ پیش آیا اور حکومت دیکھتی رہی، کے پی کے عوام کو کونسا ریلیف دیا گیا وہ روزگار کیلئے دیگر صوبوں کا رخ کرتے ہیں، آج بھی غیر ملکی وفود آ رہے ہیں اور وہ انتشار اور یلغار دہشتگردی کی سیاست کا پیغام دے رہے ہیں۔ 

شرجیل میمن نے کہا کہ کل کی کال کا کوئی ایک مطالبہ بتائیں جو عوام اور صوبے کیلئے ہو، بس کسی طرح عمران خان کو باہر نکالنا ہے، بتائیں کراچی میں کتنے لوگ مظاہروں کیلئے نکلے؟ لوگ اب ان سے بے زار آچکے ہیں، لوگوں کے جو مسائل ہوں ان کا حل چاہیے، لوگوں کو انتشار اور گالم گلوچ کی سیاست نہیں چاہیے، یہ عوام کی بہتری کیلئے نکلیں تو عوام بھی ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا ایجنڈا ہے کہ بس ان کو جیل سے باہر نکالا جائے، فریال تالپر کو جب جیل میں ڈالا گیا تو سندھ حکومت اور لوگ کب اسلام آباد میں یلغار کیلئے جتھے لے کر نکلے، ہم نے ذاتی مفادات کے کوئی حکومتی مشینری استعمال نہیں کی، کے پی حکومت کے وسائل جو ان احتجاجوں میں استعمال ہوئے، کیا وہ لوگوں کے ریلیف کیلئے استعمال نہیں ہو سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے ان کی چوبیس نومبر کی کال کو مسترد کیا ہے، میڈیا گواہ ہے کہ سندھ سے کوئی رضاکارانہ طور پر ان کے احتجاجیلئے نہیں نکلا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ آپ کی ترجیح جیل سے باہر نکلنا ہے، بس کسی بھی طرح باہر نکلا جائے، پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ پر کتنے کیسز داخل ہوئے، ہم نے تو کبھی احتجاج نہیں کیا، خیبر پختونخوا کے جتنے وسائل جلسوں اور جلوس پر ضائع ہوئے، ان سے بہت اچھے کام ہو سکتے تھے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہ بانی عمران خان کے کہنے پر بشریٰ بی بی سیاسی بن گئی ہیں، سنا ہے کہ کارکنان انہیں قبول نہیں کر رہے۔


خبر کا کوڈ: 1174743

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174743/ملک-میں-افراتفری-اور-انتشار-پیدا-کرنی-کی-کوشش-ہو-رہی-ہے-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com