QR CodeQR Code

کرم تنازعہ، گورنر کا فوری امداد کا حکم، ہلال احمر اور ضم شدہ اضلاع کی ٹیمیں متحرک

25 Nov 2024 15:08

ہلال احمر ضم شدہ اضلاع کے چیئرمین عمران وزیر نے نقصانات اور ضروریات کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی اور انہوں ںے بتایا ہے کہ بگن کے 250 خاندان اور علیزئی کے 175 خاندان نقل مکانی کرگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کرم تنازعہ کے بعد گورنر فیصل کریم کنڈی نے امداد کی فراہمی کا حکم جاری کیا، جس کے بعد ہلال احمر خیبر پختونخوا اور ضم شدہ اضلاع کی ٹیمیں متحرک ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر فیصل کنڈی نے کرم متاثرین کو خیموں کی فراہمی کے احکامات جاری کردئیے، ہلال احمر ضم شدہ اضلاع کے چیئرمین کو مستحقین کو فوری خیمے پہنچانے کا حکم جاری کیا گیا۔ ہلال احمر ضم شدہ اضلاع کے چیئرمین عمران وزیر نے نقصانات اور ضروریات کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی اور انہوں ںے بتایا ہے کہ بگن کے 250 خاندان اور علیزئی کے 175 خاندان نقل مکانی کرگئے ہیں۔

ہلال احمر خیبرپختونخوا کے چیئرمین ملک حبیب اورکزئی کی رپورٹ کے مطابق 915 آئی ڈی پیز کو گزشتہ دو روز میں کھانا اور پینے کا پانی فراہم کیا گیا۔ گورنر کی ہدایات پر ہلال احمر ضم شدہ اضلاع کا وفد متاثرین کے نمائندوں سے ملاقات کرے گا، گورنر خیبرپختونخوا نے ہلال احمر کو خوراک اور دیگر سامان کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی حکم جاری کیا۔ امدادی کارکنوں نے رپورٹ دی ہے کہ سڑکوں کی بندش امدادی کاموں میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، مزید امدادی سامان تیار ہے سڑکوں کی بندش کے خاتمے کا انتظار کیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1174709

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174709/کرم-تنازعہ-گورنر-کا-فوری-امداد-حکم-ہلال-احمر-اور-ضم-شدہ-اضلاع-کی-ٹیمیں-متحرک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com