QR CodeQR Code

20 سے زائد پولیس اہلکاروں کا حملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے، مریم نواز

25 Nov 2024 14:50

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن، آنسو گیس، چاقو اور ماسک وغیرہ بھی دیکھے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران پنجاب پولیس کے افسروں اور اہلکاروں پر حملے پر شدید ردعمل دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پولیس کانسٹیبل پر فائرنگ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی، ڈی ایس پی سمیت 20 سے زائد پولیس اہلکاروں کا حملوں میں زخمی ہونا افسوسناک ہے، مظاہرین کے پاس شارٹ مشین گن، آنسو گیس، چاقو اور ماسک وغیرہ بھی دیکھے گئے۔

 
مریم نواز نے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے ایسا اسلحہ استعمال ہوا جو صرف پولیس کے پاس ہوتا ہے، غازی بروتھا، میانوالی، ہزارہ موٹروے اور دیگر مقامات پر فائرنگ کی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھاکہ پنجاب پولیس کوپہلے بھی تصادم سے بچنے کےلئے غیر مسلح رکھا گیا تھا، پچھلے احتجاج میں بھی ایک کانسٹیبل شہید اور 25 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے، یہ کونسا احتجاج ہے جہاں سرکاری وسائل استعمال کیا جارہے ہیں، احتجاج کی بجائے یہ تحریک مسلح دہشت گردی کی کاوش ہے۔


خبر کا کوڈ: 1174703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174703/20-سے-زائد-پولیس-اہلکاروں-کا-حملوں-میں-زخمی-ہونا-افسوسناک-ہے-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com