QR CodeQR Code

وکلا کا 30 نومبر کو 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان

25 Nov 2024 14:07

لاہور ہائیکورٹ بار میں  وکیل رہنماء حامد خان نے وکلاء رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں ترمیم کو  تمام وکلاء نے مسترد کیا ہے، اس ترمیم سے عدالتی نظام  کا بیڑا غرق ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر نے کہا کہ ججز آتے جاتے رہتے ہیں، لیکن وکلاء ہمیشہ لڑتے ہیں لڑتے رہیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر و سینیٹر حامد خان نے اعلان کیا ہے کہ 30 نومبر کو پنجاب بھر سے وکلاء 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف تحریک کیلئے اکٹھا ہوں گے۔ حامد خان کہتے ہیں کہ 26 ویں ترمیم کا تعلق وکلاء سے ہے، یہ وکلاء کی تحریک ہے سیاسی تحریک نہیں۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں  وکیل رہنماء حامد خان نے وکلاء رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 26 ویں ترمیم کو  تمام وکلاء نے مسترد کیا ہے، اس ترمیم سے عدالتی نظام  کا بیڑا غرق ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر نے کہا کہ ججز آتے جاتے رہتے ہیں، لیکن وکلاء ہمیشہ لڑتے ہیں لڑتے رہیں گے۔ حامد خان نے نشاندہی کی کہ  کسی بھی پارٹی کا آئینی حق ہے کہ وہ احتجاج کرے لیکن حکومت نے راستے بند کر دیئے۔ اس سے بڑی کامیابی کیا ہوگی کہ پوری حکومت خوفزدہ ہے۔ وکیل رہنما کے مطابق جو  لوگ بول رہے ہیں، صرف اسٹبلشمنٹ کی کٹھ پتلیاں ہیں، لوگوں کو مجبور کر کے ان کو مفلوج کر کے جمہوریت نہیں آتی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات  پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔ انتخابات میں ایجنسیوں کی مداخلت ہوئی ،دھاندلی کرائی گئی،  خوشحال خان سندھ سے اور حبیب قریشی کے پی کے سے جیتے ان کو دوبارہ گنتی سے ہرایا گیا۔ تمام ثبوت سامنے لائیں گے۔ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کیلئے انہوں نے ہر طرح کے ہتھکنڈے استعمال کئے،اگر ان کو لگتا ہے کہ یہ خاموش ہوگئے تویہ  ان کی خام خیالی ہے۔ پریس کانفرنس سے صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ نے بھی خطاب میں وکلا اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کی۔ پریس کانفرنس میں صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ ، سابق صدرہائیکورٹ بار شفقت محمود چوہان، میاں عبد القدوس، سابق نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ربعیہ باجوہ سمیت دیگر وکلاء رہنماء بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 1174701

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174701/وکلا-کا-30-نومبر-کو-26ویں-ا-ئینی-ترمیم-کیخلاف-تحریک-چلانے-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com