QR CodeQR Code

مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں ایک اہم صیہونی ہدف پر عراقی مزاحمت کا ڈرون حملہ

25 Nov 2024 12:09

عراقی مزاحمتی محاذ نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے وقفے کے بعد مقبوضہ فلسطین میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے اہم اہداف کیخلاف اپنے نئے ڈرون حملوں کا اعلان کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ عراقی مزاحمتی محاذ نے مقبوضہ فلسطین کی جغرافیائی گہرائی میں واقع غاصب صیہونی رژیم کے ایک اہم ہدف پر اپنے ڈرون حملوں کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے گزشتہ 48 گھنٹوں کے بعد جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں عراقی مزاحمتی محاذ نے اعلان کیا کہ ان حملوں کے ذریعے اس نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع غاصب و سفاک صیہونی فوج کے ایک اہم مرکز کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔ اپنے بیان میں مزاحمتی کاروائیوں کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے عراقی مزاحمت نے اعلان کیا کہ یہ ڈرون آپریشن غزہ و لبنان میں جاری غاصب صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کے خلاف اور فلسطین و لبنان کی دلیرانہ مزاحمت کی حمایت میں انجام پایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1174668

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174668/مقبوضہ-فلسطین-کے-جنوب-میں-ایک-اہم-صیہونی-ہدف-پر-عراقی-مزاحمت-کا-ڈرون-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com