خیبرپختونخوا حکومت پاراچنار میں مستقل امن کو ترجیح بنائے، لیاقت بلوچ
25 Nov 2024 12:08
نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ کرم میں درجنوں افراد کا قتل صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت اگر ایک ضلع میں امن قائم نہیں کر سکتی تو پورے صوبے کے معاملات کیسے چلائے گی۔
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی بحرانوں کے خاتمے کیلئے قومی قیادت قومی ڈائیلاگ کرے۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے احتجاج سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے، حکومت معیشت کے نقصان پر شور کرنے کے بجائے سیاسی حل تلاش کرے۔ ان کا کہنا ہے کہ اتحادی اور احتجاجی سیاست کے ناکام انداز سے عوام سیاست سے دور ہو گئے ہیں۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پارا چنار میں مستقل امن کو اپنی ترجیح بنائے۔ کرم میں درجنوں افراد کا قتل صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت اگر ایک ضلع میں امن قائم نہیں کر سکتی تو پورے صوبے کے معاملات کیسے چلائے گی۔
خبر کا کوڈ: 1174666