QR CodeQR Code

علی امین گنڈاپور کا قافلہ کٹی پہاڑی کے قریب پہنچ گیا

25 Nov 2024 12:07

پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر ارباب عاصم نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ’ہم اس وقت کٹی پہاڑی سے صرف پانچ یا چھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عمران خان کی رہائی کا مطالبہ لیے پاکستان تحریک انصاف کے قافلے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پشاور سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں آنے والا قافلہ برہان انٹرچینج کراس کر چکا ہے اور کٹی پہاڑی کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

 
پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر ارباب عاصم نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ’ہم اس وقت کٹی پہاڑی سے صرف پانچ یا چھ کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے قافلے میں علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی موجود ہیں جبکہ کارکنان کے حوصلے انتہائی بلند ہیں۔ ارباب عاصم نے مزید کہا کہ ’کوئی بھی کارکن واپس جانے کو تیار نہیں اور ہم آج اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔‘


خبر کا کوڈ: 1174664

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174664/علی-امین-گنڈاپور-کا-قافلہ-کٹی-پہاڑی-کے-قریب-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com