جی بی پولیس کا کریک ڈاؤن، آئی ایس ایف کے صدر سمیت درجنوں پی ٹی آئی کارکنان گرفتار
25 Nov 2024 10:33
سب ڈویژن جگلوٹ پولیس نے کارروائی کر کے آئی ایس ایف گلگت بلتستان کے صدر اویس محبوب سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کر دیا ہے جبکہ جوٹیال پولیس نے بھی کانوائے کو روکنے کے لیئے درجن سے زائد کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر گلگت بلتستان میں کریک ڈائون کرتے ہوئے آئی ایس ایف گلگت بلتستان کے صدر اویس محبوب سمیت تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرکے تھانوں میں بند کر دیا گیا یے۔ سب ڈویژن جگلوٹ جوٹیال، بلتستان، دیامر، غذر، استور سمیت دیگر اضلاع سے بھی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔
اسلام آباد میں ہونیوالے تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت سے روکنے کے لیئے گلگت بلتستان پولیس نے کارروائی کر کے تحریک انصاف کے رہنمائوں و کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ سب ڈویژن جگلوٹ پولیس نے کارروائی کر کے آئی ایس ایف گلگت بلتستان کے صدر اویس محبوب سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کر کے تھانے میں بند کر دیا ہے جبکہ جوٹیال پولیس نے بھی کانوائے کو روکنے کے لیئے درجن سے زائد کھلاڑیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1174629