QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں زندگی بچانے والی ادویات کی قلت سے مریض پریشان

25 Nov 2024 10:33

ذرائع کے مطابق ہسپتال کے ہیموفیلیا ڈے کیئر سنٹر کو فیکٹر8 اور فیکٹر9 ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے جو ہیموفیلیا کے مریضوں کے لیے ناگزیر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حکام ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر کے لیے زندگی بچانے والی اینٹی ہیموفیلیا ادویات کی بروقت خریداری کو یقینی بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال کے ہیموفیلیا ڈے کیئر سنٹر کو فیکٹر8 اور فیکٹر9 ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے جو ہیموفیلیا کے مریضوں کے لیے ناگزیر ہیں اور ہسپتال میں ان کا ذخیرہ ختم ہونے والا ہے۔ ہیموفیلیا سوسائٹی آف کشمیر کے صدر سید ماجد نے ہیموفیلیا کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اجاگر کرتے ہوئے حکام کو اقدامات نہ کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ حکام کی بے عملی مریضوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ایس ایم ایچ ایس ہسپتال کے ڈاکٹروں نے خبردار کیا کہ ان ادویات کے بغیر ہیموفیلیا کے مریضوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔ جی ایم سی سرینگر ستمبر سے ادویات کا منتظر ہے لیکن خریداری میں تاخیر ہو رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1174628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174628/مقبوضہ-کشمیر-میں-زندگی-بچانے-والی-ادویات-کی-قلت-سے-مریض-پریشان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com