غزہ کے تقریباً 2 ملین لوگ ایک چھوٹے علاقے میں رہ رہے ہیں، آنروا
25 Nov 2024 01:20
وزارت صحت نے اطلاع دی کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں صیہونی حملوں میں 35 فلسطینی شہید اور 94 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 44,211 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 104,567 ہو چکی ہے۔
اسلام ٹائمز۔ آنروا کے مشیر نے خبر دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں 18 لاکھ افراد 30 مربع کلومیٹر سے کم رقبے میں زندگی گزار رہے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی (آنروا) کے میڈیا مشیر نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں 18 لاکھ افراد 30 مربع کلومیٹر سے کم رقبے میں مقیم ہیں۔ آنروا کے میڈیا مشیر نے ٹی وی چینل العربی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کے ہزاروں طلباء جنگ کی وجہ سے نفسیاتی بحالی کے محتاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی فوج کی جانب سے عائد پابندیوں کے باوجود، آنروا غزہ کی پٹی میں اپنی کوششیں اور سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ غزہ کی وزارت صحت نے آج (اتوار) سہ پہر اعلان کیا کہ صیہونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ علاقے میں جنگ کے 415ویں دن گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کی پٹی میں 4 اجتماعی قتل عام کیے ہیں۔ وزارت صحت نے اطلاع دی کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں صیہونی حملوں میں 35 فلسطینی شہید اور 94 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 44,211 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 104,567 ہو چکی ہے۔ وزارت صحت نے یہ بھی بتایا کہ بڑی تعداد میں فلسطینی شہداء اب بھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ غزہ کی پٹی صیہونی فوج کے محاصرے میں ہے، اور یہ رژیم صرف محدود مقدار میں انسانی امداد کو علاقے میں داخلے کی اجازت دیتی ہے۔ اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں متعدد اہم سہولیات، بشمول اسپتال اور طبی مراکز، کو تباہ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ: 1174609