QR CodeQR Code

کرم کے متاثرہ علاقوں میں ہلال احمر عوام کو خوراک کی فراہمی یقینی بنائے، گورنر خیبر پختونخوا

24 Nov 2024 23:36

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس سنگین صورتحال میں صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے، عوام کو تحفظ فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، 2013ء سے صوبائی حکومت نے ہمیشہ وفاق پر یلغار کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے انجمن ہلال احمر کو کرم میں عوام کو خوراک فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا نے ضلع کرم کی سنگین صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انجمن ہلال احمر کو کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے اور لوگوں کی خدمت کی ذمہ داری سونپ دی۔ فیصل کریم کنڈی نے درسمند اور ٹل کے علاقوں کے متاثرین کیلیے فوڈ کی سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس سنگین صورتحال میں صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، 2013ء سے صوبائی حکومت نے ہمیشہ وفاق پر یلغار کی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کرم میں معصوم لوگ مر رہے ہیں لیکن صوبائی حکومت کی مجرمانہ کردار قابل افسوس ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1174565

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174565/کرم-کے-متاثرہ-علاقوں-میں-ہلال-احمر-عوام-کو-خوراک-کی-فراہمی-یقینی-بنائے-گورنر-خیبر-پختونخوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com