QR CodeQR Code

ہماری جدوجہد سیاسی ہے ہم باغی نہیں، شیخ وقاص اکرم

24 Nov 2024 21:51

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پارٹی کے تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا جسے اختلاف ہے وہ احتجاج میں شرکت نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد سیاسی ہے ہم باغی نہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ پارٹی کے تمام فیصلے بانی پی ٹی آئی کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔ عمران خان نے کہا جسے اختلاف ہے وہ احتجاج میں شرکت نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، پنجاب کے لوگوں نے ہمیشہ سرپرائز دیا ہے، پنجاب کے لوگوں نے الیکشن میں بانی پی ٹی آئی کو بہت بڑا مینڈیٹ دیا۔ سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور پہلے پارٹی کے صوبائی صدر پھر وزیراعلیٰ ہیں جبکہ مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے۔


خبر کا کوڈ: 1174558

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174558/ہماری-جدوجہد-سیاسی-ہے-ہم-باغی-نہیں-شیخ-وقاص-اکرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com