QR CodeQR Code

اسلام آباد کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، علی ناصر رضوی

24 Nov 2024 21:35

ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی نے کہا ہے کہ کسی بھی شر انگیزی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، سکیورٹی پلان کا مقصد شر انگیزی کو روکنا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ لوگوں کی آمد و رفت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ کسی بھی شر انگیزی سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں، سکیورٹی پلان کا مقصد شر انگیزی کو روکنا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ لوگوں کی آمد و رفت کو یقینی بنایا جارہا ہے، رکاوٹیں ضرور ہیں لیکن آمد و رفت کے سلسلے کو بند نہیں کیا، ہمارا کام امن و امان برقرار رکھنا ہے۔

علی ناصر رضوی نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج ہوں گے، شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، اسلام آباد میں کسی قسم کے احتجاج، ریلی یا دھرنے پر پابندی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں سکیورٹی انتظامات عوام کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر کیے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1174556

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174556/اسلام-آباد-کی-سکیورٹی-پر-کوئی-سمجھوتہ-نہیں-کیا-جائے-گا-علی-ناصر-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com