QR CodeQR Code

کرم میں بے گناہوں کے قتل کے واقعات پر وزیراعلی کے پی کے اور پی ٹی آئی کیوں خاموش ہے؟ شازیہ مری

24 Nov 2024 21:22

ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی، خیبرپختونخواہ حکومت کیلئے انسانی جانوں سے زیادہ اپنی قیادت عزیز ہے، پی ٹی آئی کا ہر احتجاج دوسرے ممالک کے سربراہان کی آمد پر ہی کیوں ہوتا ہے؟ یہ عناصر اسلام آباد پر حملہ آور ہوکر قومی مجرم کو رہا کرانا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو عوام کے جان و مال کی کی کوئی فکر نہیں، خیبرپختونخواہ حکومت قیام امن کے بجائے مسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کرنے میں مصروف ہے۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ کرم میں بے گناہوں کے قتل کے واقعات پر وزیراعلی کے پی کے اور پی ٹی آئی کیوں خاموش ہے؟، پی ٹی آئی، خیبرپختونخواہ حکومت کیلئے انسانی جانوں سے زیادہ اپنی قیادت عزیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہر احتجاج دوسرے ممالک کے سربراہان کی آمد پر ہی کیوں ہوتا ہے؟ یہ عناصر اسلام آباد پر حملہ آور ہوکر قومی مجرم کو رہا کرانا چاہتے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوری طرز احتجاج اور قانون کے دائرے میں نہیں انتشار اور پرتشدد کارروائیوں کے ذریعے اپنے لیڈر کی رہائی چاہتی ہے۔ پی ٹی آِئی کارکنان سوال کریں کہ عمران کے بچے اس احتجاج میں لاٹھی اور صعوبتیں برداشت کرنے کیوں نہیں آتے؟ پی ٹی آئی کے احتجاج کے نام پر فساد کو قوم نے مسترد کردیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1174552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174552/کرم-میں-بے-گناہوں-کے-قتل-واقعات-پر-وزیراعلی-پی-اور-ٹی-آئی-کیوں-خاموش-ہے-شازیہ-مری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com