QR CodeQR Code

توہین رسالت کے الزام پر شہری کو عدالت کے اندر قتل کرنیوالے ملزم کو عمر قید

24 Nov 2024 20:47

عدالت نے مقدمے نامزد فیصل خالد کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ دیگر دو ملزمان طفیل ضیا اور سمیع اللہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے توہین رسالت کے ملزم کو احاطہ عدالت میں قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق توہین رسالت کے ملزم کو عدالت کے اندر قتل کرنے کے کیس میں نامزد تین ملزمان کی مقدمے کی سماعت اے ٹی سی جج ولی محمد خان نے کی۔ عدالت نے مقدمے نامزد فیصل خالد کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ دیگر دو ملزمان طفیل ضیا اور سمیع اللہ کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا۔

استغاثہ کے مطابق ملزم فیصل خالد نے توہین رسالت کے ملزم طاہر احمد نسیم کو عدالت کے اندر قتل کیا تھا جبکہ دیگر دو ملزمان نے فیصل خالد کے لیے سہولت کاری کی تھی۔ مذکورہ واقعہ 29 جولائی 2020ء کو پشاور کے سیشن کورٹ میں پیش آیا تھا، جس کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا اور اس دوران اُن کا ٹرائل بھی ہوا۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔


خبر کا کوڈ: 1174539

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174539/توہین-رسالت-کے-الزام-پر-شہری-کو-عدالت-اندر-قتل-کرنیوالے-ملزم-عمر-قید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com