QR CodeQR Code

وفاقی دارالحکومت میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ

24 Nov 2024 20:31

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے نوٹیفکیشن کچھ ہی دیر میں جاری کیا جائے گا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، نوٹیفکیشن کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث وفاقی دارالحکومت میں کل تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے نوٹیفکیشن کچھ ہی دیر میں جاری کیا جائے گا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا، نوٹیفکیشن کا اطلاق وفاقی دارالحکومت کے تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔

دوسری جانب پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سکولز بند رکھنے کا اعلان کردیا، انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ کل سوموار کو بچوں کو سکول نہ بھیجیں۔ واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی فائنل کال کے باعث اسلام آباد میں سڑکیں اور راستے بند کیے گئے ہیں، جس سے آمد و رفت شدید متاثر ہونے کے ساتھ سکیورٹی خدشات درپیش ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1174536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.com/ur/news/1174536/وفاقی-دارالحکومت-میں-کل-تمام-تعلیمی-ادارے-بند-رکھنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.com